ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجیہ سبھا الیکشن :پرکاش راج بھر اپنے دو ممبران اسمبلی سے وجہ بتاؤ نوٹس دیا

راجیہ سبھا الیکشن :پرکاش راج بھر اپنے دو ممبران اسمبلی سے وجہ بتاؤ نوٹس دیا

Sat, 24 Mar 2018 21:19:38    S.O. News Service

لکھنؤ،24؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی (سبھاسپا)کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ کئے جانے کی خبروں کے بعد اپنے دو ممبران اسمبلی سے وضاحت طلب کی ہے۔راج بھر نے کہاکہ میڈیا میں اپنے دو ممبران اسمبلی کے ذریعہ کراس ووٹنگ کی خبروں کے بعد میں نے پارٹی کے ممبران اسمبلی کیلاش ناتھسونکر اور تروینی رام کو نوٹس بھیج کر وضاحت طلب کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں سے ایک ہفتے میں وضاحت دینے کے لئے کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ پارٹی کے لوگوں پر جو الزام لگائے جا رہے ہیں اس کا سچ سامنے آ سکے۔اتر پردیش اسمبلی میں سبھاسپا کے چار رکن اسمبلی ہیں اور یہ بی جے پی حکومت میں اتحادی پارٹی ہے۔بی جے پی صدر امت شاہ کے ساتھ حال ہی میں ہوئی میٹنگ کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی کل ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت کرے گی۔


Share: